اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں صہیونی حکومت کی جانب سے کیمیکل ہتھیار استعمال کیئے جانے کی تحقیقات کروائیں۔ فلسطین میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے سرپرست اعلی یوسف ابو الریش نے آج اعلان کیا ہےکہ ان کی وزارت عالمی قانونی اداروں سے یہ چاہتی ہے کہ وہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے علاقے میں کیمکل ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت اکھٹے کرنے کے لئے اپنے نمائندے غزہ روانہ کرے۔ یوسف ابو الریش نے صہیونی حکومت کی جانب سے غیر روائتی ہتھیار استعمال کرنے پر مبنی غزہ میں موجود عالمی میڈیکل وفود کی رپورٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، تاکید کی غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات خاصطور پر غیر روائتی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق، عالمی معاہدوں منجملہ جنیوا کے چوتھے کنویشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲